1

راکول پریت نے سندھی رسم و رواج کیساتھ شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں : فوٹو : انسٹاگرام

راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں : فوٹو : انسٹاگرام

گووا:معروف بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اور اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے سکھ مذہب کے ساتھ ساتھ سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی شادی کی۔

21 فروری کو بھارتی ریاست گووا میں ساحل سمندر کے کنارے ہونے والی راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، شادی کی تقریب میں اس جوڑے کے قریبی رشتہ داروں، اہلخانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ شخصیات بھی شامل تھیں۔

سوشل میڈیا پر راکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگنانی کی شادی کے چرچے تو خوب ہورہے ہیں لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ اس جوڑے کی شادی سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکول پریت سنگھ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے جبکہ جیکی بھنگنانی سندھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، اسی لیے اس جوڑے نے آنند کراج اور سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی کی، سکھ مذہب میں شادی کی رسومات کو آنند کراج کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ رشتہ ازدواج میں منسلک

اس جوڑے نے دونوں شادیوں کے لیے مختلف ملبوسات کا انتخاب کیا، سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی کے لیے راکول پریت اور جیکی نے ہاف وائٹ رنگ کے گوٹے اور شیشوں کے کام والے ملبوسات زیب تن کیے جبکہ سکھ مذہب کے مطابق کی گئی شادی کے لیے ٹی پنک یعنی ہلکے گلابی رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

راکول پریت اور جیکی بھنگنانی نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں اور بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے جیکی بھنگنانی اور راکول پریت سنگھ  کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں