1

زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید 5 کروڑ40 لاکھ ڈالر کمی

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی—فائل: فوٹو

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی—فائل: فوٹو

  کراچی:اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور مجموعی سطح پر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم مارچ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ سرکاری ذخائر 7 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 2 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 12 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اس سے قبل 23 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے اور قومی ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 3 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں