1

سخت برفانی ماحول میں مراقبہ کرنے کی ویڈیو، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ہماچل پردیش:کوہ ہمالیہ کی بلندیوں پر اور برفانی طوفان کے دوران مراقبہ کرنا غیریقینی لگتا ہے لیکن بھارت میں ایک یوگی ایسا ہے جو 2 دہائی سے زائد عرصے سے اس پُرخطر مقام اور سخت ترین ماحول میں مراقبہ کرتے آرہا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہوئی ہے جس کی صداقت کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک بھارتی شخص بالوں اور داڑھیوں سمیت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور برفانی طوفان کے دوران ایک اونچے پہاڑ پر مراقبہ کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زمین کے اس سخت ٹھنڈے ترین ماحول میں آرام سے مراقبہ کرتے نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈراما ہے یا آے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیو ہے۔

ویڈیو کو لے کر بھارت میں اتنی زیادہ بحث ہوئی کہ ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کولو میں قائم  روحانی تنظیم کولانتک پیتھ کو اس کی صداقت سے متعلق بیان جاری کرنا پڑا۔

کلپ میں یوگی کی شناخت ستیندر ناتھ کے نام سے ہوئی ہے جو طویل عرصے سے اسی تنظیم سے وابستہ ہے اور تقریباً 22 سال سے ہمالیہ میں مراقبہ کر رہا ہے۔

ستیندر کے شاگردوں کے مطابق ان کے گرو کے پاس ایسی یوگی طاقتیں ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میں ماہر ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں