1

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

 کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، مقامی سطح پر فی تولہ قیمت 800 روپے اور فی دس گرام قیمت 686 روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق آج پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کے اضافے 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں بھی 8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2371 ڈالر کی سطح پر آگئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں