1

سویرا علی نے میڈم نورجہاں کے گیتوں پر پرفارمنس کے دوران سماں باندھ دیا

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

  کراچی:لاہور کی فوک گلوکارہ سویرا علی نے ناپا کے خواتین میلے میں میڈم نورجہاں کے گیتوں پر پرفارمنس کے دوران سماں باندھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ویمن پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کے چوتھے دن لوک گلوکارہ سویرا علی نے پرفارمنس کے دوران پنجابی لوک اور فلمی گیت پیش کیے۔

سویراعلی خصوصی طور پر لاہور سے ناپا کے میلے میں شریک ہوئی اور حاضرین نے دل کھول کر انہیں داد دی۔

اس موقع پر اداکارہ نائلہ جعفری کے بارے میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جس کی ہدایت کاری عمران شیروانی نے کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں