7

سڈنی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کیخلاف اننگز کے آغاز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

محمد رضوان کے ساتھ آغا سلمان کریز پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان اپنی ففٹی مکمل کرچکے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

محمد رضوان کے ساتھ آغا سلمان کریز پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان اپنی ففٹی مکمل کرچکے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

سڈنی /   کراچی:تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان نے 150 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں جب کہ وکٹ پر محمد رضوان اور آغا سلمان موجود ہیں۔

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب اننگز کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور بغیر کوئی رن اسکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

بعدازاں کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے کھیل جاری رکھا، بابر اعظم 26 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے اور پھر کپتان شان مسعود 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اننگز کے پہلے سیشن تک قومی ٹیم کے 75 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

میچ کی پہلی اننگز کے دوسرے سیشن میں سعود شکیل بھی 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بن گئے، تاہم محمد رضوان کے ساتھ آغا سلمان کریز پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان اپنی ففٹی مکمل کرچکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ نے 1، 1 اور پیٹ کمنز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں