1

سینیٹ کی 6 خالی نشستوں کیلیے پولنگ 14 مارچ کو ہو گی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری کردیا:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری کردیا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پرانتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی 6 نشستوں پر پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ

سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر چھ نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں