1

شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ؛ فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ ریسکیو آپریشن

 راولپنڈی:پاک فوج اور سول انتظامیہ نے شاہراہ  قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسی 20 گاڑیوں اور ان کے مسافروں کو ریسکیو کرکے چلاس منتقل کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ضلع دیامر میں 36 گھنٹے تک مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد مقامات پر آمد و رفت مکمل طورپر بند ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جی بی اسکاؤٹس کی جانب سے شاہراہِ قراقرم میں پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے پاک فوج نے موثر کوششیں کردی اور راولپنڈی سے گلگت سفر کرنے والے ڈاکٹر کو مع فیملی ریسکیو کیا گیا۔

علاوہ ازیں 20 گاڑیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر کے چلاس کی طرف منتقل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ بھی پاک فوج کے ہمراہ سڑک کلیئرنس آپریشن میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہِ قراقرم پر آپریشن مزید موثر بنانے کے لئے ڈرون کی مدد بھی لی گئی اور پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کو متاثرہ خاندانوں نے خوب سراہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں