8

شاہین کی فارم! سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ پریشان

میلبرن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تو سیریز کے آخری میچ آرام کرویا جاسکتا ہے، رپورٹس (فوٹو: کرک انفو)

میلبرن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تو سیریز کے آخری میچ آرام کرویا جاسکتا ہے، رپورٹس (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ناقص فارم سے پریشان ہوگئے۔

فاسٹ بولر کی مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے تھکاوٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو نئی مشکل میں ڈال دیا ہے، میلبرن ٹیسٹ میچ سے قبل خرم شہزاد انجری کا شکار ہوکر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد شاہین کے پرفارمنس دینے پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آنا ہے تاہم ٹی20 میں قیادت کی ذمہ داریوں کے باعث شاہین کو آرام کروایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کیلئے بری خبر! فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر

شاہین آفریدی نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 27 اوورز میں 96 رنز اور دوسری اننگز میں 18.2 اوورز میں 76 رنز دیئے تھے تاہم انکے ہاتھ محض دونوں اننگز میں ایک ایک وکٹ آئی تھی۔

مزید پڑھیں: عثمان خواجہ سیاہ پٹی باندھ کر بھی مشکل میں پڑگئے

دوسری جانب میلبرن ٹیسٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا جبکہ تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم سڈنی روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں پہلا ٹی20 انٹرنیشنل 12جنوری کو کھیلا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں