1

صدرمملکت آصف زرداری کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

  کراچی:صدر مملکت آصف علی زرداری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرئنز (پی پی پی پی) کے سربراہ آصف علی زرداری نے صدرمملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ قائداعظم محمد علی جناح کے مزار قائد پر حاضری دی اور  فاتحہ خوانی کی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کو مزار قائد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر مملکت نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور مہمانوں  کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

مزار قائد پر حاضری کے موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، پی پی پی کے اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنما اور عہدیدار موجود تھے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 9 مارچ کو منعقدہ صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحادیوں کے امیدوار کے طور پر کامیابی کے بعد 10 مارچ کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔

صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو ہرا کر صدارت کی کرسی سنبھالی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں