1

عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے

عامر جمال کی خدمات کاؤنٹی کلب نے ملٹی فارمیٹس کے لیے حاصل کی ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

عامر جمال کی خدمات کاؤنٹی کلب نے ملٹی فارمیٹس کے لیے حاصل کی ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

لندن:پاکستانی بولر عامر جمال نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے ورکشائر کو جوائن کرلیا، وہ آنے والے میچ میں ناٹنگھم شائر کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

عامر جمال کی خدمات کاؤنٹی کلب نے ملٹی فارمیٹس کے لیے حاصل کی ہیں، اس کے ساتھ وہ ٹی 20 بلاسٹ میں بھی ورکشائر کی نمائندگی کریں گے، ان کا معاہدہ جولائی کے اختتام تک کا ہے، انھیں پاکستان سے حالیہ ٹی 20 سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ عامر جمال نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا

نوجوان کرکٹر اب تک 3 ٹیسٹ اور 6 ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں