1

عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا

پاکستان صرف قانون اور جمہوریت کی بالادستی سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے اور اس میں ذاتی مفادات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان صرف قانون اور جمہوریت کی بالادستی سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے اور اس میں ذاتی مفادات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا، حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں