1

متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی

  کراچی:متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی، پاکستانی کمپنی کو 40  لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کرنے کا آرڈر مل گیا۔

یو اے ای کی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو 40لاکھ ڈالر کا منجمد گوشت یو اے ای کو برآمد کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دی اورگینک میٹ لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ آگاہ کردیا ہے۔

پاکستانی کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای مارکیٹ کیلیے ہونے والا یہ معاہدہ پاکستانی گوشت کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی  کمپنی سے دوسری مرتبہ 40لاکھ ڈالر منجمد گوشت  برآمد کرنے کا آرڈر ملا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں