1

محمد عامر نے چار برس بعد قومی ٹیم کی جرسی پہن لی

فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

  کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے چار برس بعد قومی ٹیم کی گرین جرسی پہن لی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کی جرسی پہن کر تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ شروع اللہ کا نام لیکر، الحمدللہ، تقریباً 4 سال بعد۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں پی سی بی پر ناروا سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا مگر وہ لیگز میں تسلسل کے ساتھ شرکت کرتے رہے تھے۔

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔

بعدازاں 4 سال بعد 24 مارچ 2024 کو انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی  کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

محمد عامر نے ستمبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی تھی اور پاکستان آرمی کے کاکول فٹنس کیمپ میں بھی شمولیت اختیار کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں