1

محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک کا بڑا اقدام

 اسلام آباد:محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔

ورلڈ بینک نے محکمہ موسمیات کے ری اسٹرکچرنگ منصوبے کیلئے پہلی قسط جاری کردی، ورلڈ بینک پاکستان کے محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے 5 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

ری اسٹرکچرنگ منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشن لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ موسمیات کو 3 عدد موبائل ویدر ریڈار فراہم کئے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا اور محکمہ موسمیات کی ورکشاپ کو خصوصی طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

پاکستانی محکمہ موسمیات کو اس قابل بنایا جائے گا کہ یہ افغانستان اور خلیجی ممالک کے محکموں کی تربیت کرسکے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں