1

مخصوص نشستوں پر حلف کا حکم؛ کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

 پشاور:مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے حکم کے خلاف پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے اور مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر صوبائی حکومت نےعدالت عظمیٰ جانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سپریم کورٹ جانے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کور ٹ نے وزیراعلیٰ اورکابینہ کو 14دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا اور مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں