1

مخصوص نشستیں نہ دینے کیخلاف سنی اتحاد کی درخواست پر اعتراض عائد

 لاہور:مخصوص نشستیں نہ دینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ دیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ آپ کی درخواست پر اعتراضات ہیں۔ پہلا اعتراض مصدقہ دستاویزات لف نہ کرنے کا ہے۔ دوسرا اعتراض یہ ہے کہ متعلقہ فورم نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ فورم کا فیصلہ رجسٹرار آفس نہیں بلکہ عدالت کرے گی۔ میں مصدقہ دستاویزات کا اعتراض دُور کر دیتا ہوں۔ عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض پھر بھی عدالت دیکھے گی۔

وکیل اشتیاق اے خان نے عدالت سے استدعا کی کہ اعتراض دُور کرکہ درخواست پر فوری سماعت کی جائے، مسئلہ یہ ہے کہ آج حلف ہو جائے گا، جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ یہ آفس کا معاملہ ہے ، چیف جسٹس دیکھیں گے کب سماعت ہوگی ۔

بعد ازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے 2 اعتراضات دور کردیے جب کہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض برقرار رکھا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں