9

مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما سرتاج عزیز انتقال کرگئے

سرتاج عزیز مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما تھے۔ فوٹو: فائل

سرتاج عزیز مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما تھے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بزرگ سیاسی رہنما سرتاج عزیز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ قوم کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما سرتاج عزیز انتقال کرگئے

انھوں نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ بہت قریب سے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

سرتاج عزیز 2013 میں بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے وزیراعطم کے خارجہ امور کے مشیر تھے اور نوے کی دہائی میں وزیرخزانہ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں