2

ممبئی کے کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی عائد

کالج کا حجاب اور برقع پع پابندی کا فیصلہ مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، طالبات

کالج کا حجاب اور برقع پع پابندی کا فیصلہ مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، طالبات

نئی دہلی:بھاتی شہر ممبئی کے چیمبور کالج نے طالبات کے حجاب کرنے اور برقع پہننے پر عائد پابندی میں توسیع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالج میں گزشتہ برس اگست میں سیکنڈری سیکشن میں یہ پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب گریجویٹ سیکشن میں بھی حجاب کرنے اور برقع پہن کر آنے پر پابندی ہوگی۔

اس مہینے کے آغاز میں ہی کالج نے ایک ‘ڈریس کوڈ’ متعارف کرایا تھا جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ مذہبی اہمیت کے حامل لباس اور اشیاء کو ‘ظاہر کرنے’ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس حکم نامے پر خاص طور پر حجاب، نقاب اور برقع کا ذکر تھا۔ روایتی اسکارف، چہرے کو ڈھانپنے والا نقاب اور عبایا پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کالج کی مسلم طالبات نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

طالبات نے اس مسئلے پر قومی اور ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کیا اور کالج انتظامیہ کو ایک احتجاجی خط بھی لکھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

طالبات کے احتجاج کے بعد کالج انتظامیہ نے انہیں احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی لیکن کلاس رومز میں جانے سے پہلے حجاب اور برقع اتارنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں