1

نئے وزیراعظم کا انتخاب اتوار کو ہوگا

 اسلام آباد:نئے وزیراعظم کا انتخاب تین مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی دو مارچ بروز ہفتہ کو دن دو بجے تک جمع ہوں گے۔کاغذات کی اسکروٹنی اسی روز تین بجے ہوگی جس کے بعد لسٹ جاری کردی جائے گی اور نئے قاید ایوان کا انتخاب تین مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اجلاس کل صبح تک ملتوی

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہوں گے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان میدان میں ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں