1

نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

ہیلسنکی:ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کا کاہل رویہ ان کے دل کے بڑا ہونے، دل کے دورے، فالج اور قبل از وقت موت کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ میں کیے جانے والے مطالعے میں محققین کے علم یہ بات آئی کہ سست رویہ 17 سے 24 سال کے درمیان نوجوانوں میں دل کے سائز میں اضافے میں 40 فی صد تک کا اضافہ کر سکتا ہے۔

جامعہ سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور محقق اینڈریو ایگبیج نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رویہ چلتے ٹائم بم کی طرح ہے۔ اس بات کے شواہد میں اضافہ ہو رہا ہے کہ بچوں میں کاہلی ان کی صحت کو لاحق ایک خطرہ ہے جس کو سنجیدہ لیا جانا چاہیئے۔

محققین نے بتایا کہ دوسری جانب وہ بچے جو ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہے ان کے دل کا سائز بڑھنے کے خطرات 49 فی صد تک کم دیکھے گئے۔

اینڈریو ایگبیج کا کہنا تھا کہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی کاہلی کا علاج ہے۔ روزانہ تین سے چار گھنٹے ہلکی پھلکی جسمانی کرنا آسان ہوتا ہے۔ ان سرگرمیوں میں گھر سے باہر کھیل کھیلنا، چہل قدمی اور سائیکل چلانا، باغبانی وغیرہ شامل ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں