1

ورزش مردوں سے زیادہ خواتین کے لیے فائدہ مند کیوں ہے؟ وجہ سامنے آگئی

کیلیفورنیا:ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزرش کرنا مردوں سے زیادہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

کیلیفورنیا میں قائم سیڈر سائینائی میڈیکل سینٹر کے اسمڈ ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق میں چار لاکھ امریکیوں کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا۔

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے ورزش کرتی تھیں ان کے مردوں کے مقابلے میں قبل از وقت موت کے امکانات کم تھے۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ ورزش کرنے والی خواتین میں ورزش نہ کرنے والی خواتین کے مقابلے میں قبل از وقت موت کے امکانات 24 فی صد کم تھے جبکہ مردوں میں یہ شرح 15 فی صد تھی۔

محققین کا کہنا تھا کہ ورزش کرنے والی خواتین میں مہلک دل کے دورے، فالج یا دیگر قلبی وقوعے کے خطرات 36 فی صد کم تھے جبکہ مردوں میں یہ شرح 14 فی صد تھی۔

محققین کے اندازے کے مطابق ان نتائج میں پیش آنے والے اس فرق کی ممکنہ طور پر مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سے ایک عضویات کا مختلف ہونا ہے۔ جیسے کہ مردوں پھیپھڑوں میں بڑی جگہ ہوتی ہے، ان کا دل بڑا ہوتا ہے، لِین باڈی ماس زیادہ ہوتا ہے اور فوری طور پر توانائی دینے والے پٹھوں کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

ان تمام خصوصیات کے سبب مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ طاقت پیدا کرتے ہیں۔ تاہم، خواتین مردوں کے برابر ورزش کے لیے زیادہ کوشش کرتی ہیں۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ خواتین کو ورزشن کرنے سے مردوں کےبرابر ہی فوائد حاصل ہوئے لیکن ایسا کرنے میں ان کو کم وقت لگا۔

وہ خواتین نے جنہوں نے ہر ہفتے معتدل ورزش میں 140 منٹ صرف کیے تھے ان کے قبل از وقت موت کے امکانات 18 فی صد تک کم ہوگئے تھے لیکن یہ نتائج پانے کے لیے مردوں کو ورزش کا دورانیہ دُگنا یعنی 300 منٹ کرنا پڑا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں