1

وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق

 اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطے میں شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات، متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں یو اے ای کے شاہی خاندان کے لئے بے پناہ عزت اور احترام ہے، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال اور تعزیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں