7

پاکستانی کرکٹرز کی سڈنی میں آنجہانی اینڈریو سائمنڈز کے بیٹے سے ملاقات

اینڈریو سائمنڈز 46 برس کی عمر میں گذشتہ برس کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ فوٹو: ٹوئٹر

اینڈریو سائمنڈز 46 برس کی عمر میں گذشتہ برس کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ فوٹو: ٹوئٹر

سڈنی:پاکستانی کرکٹرز نے آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے بیٹے ول سے ملاقات کی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کرکٹرز نے آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے بیٹے ول سے ملاقات کی، شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ول سائمنڈز سے بات چیت کی، اینڈریو سائمنڈز 46 برس کی عمر میں گذشتہ برس کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

انھوں نے آسٹریلیا کی 26 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 14 ٹی 20 میچز میں نمائندگی کی تھی۔ کھلاڑیوں کی ان کے بیٹے سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں