1

پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبالر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  کراچی:پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبال کھلاڑی فرحان خان ضلع صوابی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

فرحان خان قومی سطح پر پی اے ایف کی نمائندگی کرتے تھے، وہ اے ایف سی انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ 2019 کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی  پاکستان فٹبال ٹیم کا حصہ تھے۔

دریں اثنا پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے ذمہ داران، سابق قومی کپتان عیسیٰ خان اور دیگر نے فرحان خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں