1

پرال کا وی باک سسٹم پاکستان سنگل ونڈو کو منتقل کرنے کا فیصلہ

وی باک کی پاکستان سنگل ونڈو کو منتقلی کیلیے پرال کو پاکستان سنگل ونڈو کونسل کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وی باک کی پاکستان سنگل ونڈو کو منتقلی کیلیے پرال کو پاکستان سنگل ونڈو کونسل کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:پرال کا وی باک سسٹم پاکستان سنگل ونڈو کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ و اصلاحات کے تحت ایف بی آر کے ماتحت ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کا وی باک سسٹم پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے وی باک سسٹم کی پاکستان سنگل ونڈو کو منتقل کرنے کے طریقہ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وی باک سے ایس آر اور 760 خارج، سونے کے زیورات کی برآمد معطل

پاکستان سنگل ونڈو کی گورننگ کونسل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وی باک کی پاکستان سنگل ونڈو کو منتقلی کیلیے پرال کو پاکستان سنگل ونڈو کونسل کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے اور فوری طور پر پاکستان سنگل ونڈو کو وی باک سسٹم تک رسائی دے۔

اس حوالے سے’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر اشفاق احمد تونیو نے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں