1

پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی

  کراچی:پاکستان کے انتہائی سستے کرایوں کی حامل ایئرلائن ’ فلائی جناح ‘ سول ایوی ایشن کی رینکنگ چارٹ میں بروقت روانگی اورعدم منسوخی میں ایک مرتبہ پھرپہلے نمبرپرآگئی۔

پاکستان میں سستے ٹکٹس کےذریعے ملکی وبین الاقوامی سطح پرمعیاری سفری سہولیات فراہم کرنے والی نجی ملکی ایئرلائن ’ فلائی جناح ‘ نے ایک مرتبہ پھرسول ایوی ایشن اتھارٹی (پاکستان) کی ایئرلائن رینکنگ چارٹ میں اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات اورکارکردگی فراہم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سی اے اے کی جانب سے 2023  سے متعلق جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبرکے دوران فلائی جناح کی کارکردگی ڈومیسٹک پروازوں کی آمدورفت کے دوران دیگرملکی ایئرلائنوں کے مقابلے میں غیرمعمولی رہی۔

فلائی جناح کے فضائی آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 84.47فیصد جبکہ غیرمعمولی انتظامی امورکے دوران قاعدے قوانین کی پابندی اورپروازوں کی عدم منسوخی کا تناسب 98.37فیصد رہا۔

انتظامیہ فلائی جناح کے مطابق یہ اعزاز انتہائی فخراورخوشی کا باعث ہےکہ ایک مرتبہ پھرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی رینکنگ فہرست میں کامیاب فضائی آپریشن کے دوران صف اول میں شمارہوا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وقت کی پابندی اوردیگرفضائی سہولیات کی بنا پرمسافروں کا بھروسہ بہترین خدمات فراہم کرنے کا عملی ثبوت ہے، فلائی جناح مستقبل میں بھی اپنی سابقہ کارکردگی کامعیار برقراررکھتے ہوئے،مسافروں کے آرادم دہ فضائی سفرکے لیے خوب سے خوب ترکی جستجو پرکاربند رہے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں