1

پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز، پمز اسپتال میں داخل

 اسلام آباد:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر پمز اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پسلیوں میں فریکچر ہے اور ان کی آنکھ کے اوپر چوٹ کا نشان ہے، پرویز الٰہی کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔

پرویز الٰہی کو افسر وارڈ میں کمرہ نمبر 15 آلاٹ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو متعدد چوٹیں آئی تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں