1

پشاور بورڈ بازار میں دھماکا سے 2افراد جاں بحق، وزیراعظم کی مذمت

 پشاور:بورڈ بازار کے قریب دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا لیکن ہدف کون تھا یہ کہنا قبل از وقت ہے البتہ تفتیش کر رہے ہیں۔ تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔ کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں