1

پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم

ضلعی عدالت نے 1992ء میں جرگے میں فائرنگ کرکے نو افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 9 بار عمر قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جرگے میں نو افراد کے قتل کیس میں گرفتار مجرم جمشید کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بخت عالم کے روبرو سماعت ہوئی۔

پراسیکیوشن کے مطابق مجرم جمشید نے 32 سال قبل 1992ء میں جرگے کے دوران فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ مجرم کافی عرصہ روپوش رہا، 2018ء میں پولیس نے اسے حراست میں لیا، پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے مجرم کے خلاف ٹرائل شروع کیا۔

آج عدالتی ٹرائل کے دوران مجرم کا جرم ثابت ہوا جس پر عدالت نے مجرم کو نو بار عمر قید اور 27 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے میں نامزد جمشید کو مفرور قرار دیا تھا اور اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہوئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں