1

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم

 پشاور:پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار پایا، عدالت نے مجرم کو تین ماہ قید کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بغیر اجازت دوسری شادی کا مقدمہ پشاور کی فیملی کورٹ میں سناگیا، فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے مجرم سجاد خان کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قید بھگتنا ہوگی۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022ء میں کیس دائر کیا تھا جس کا آج فیصلہ سامنے آیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں