1

پی ایس ایل9؛ سلطانز کے اونر بھی بابراعظم کے نعروں سے لطف اٹھانے لگے

سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے ہوم گراؤنڈ پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بابراعظم کے نعروں لطف اندوز ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ہوم گراؤنڈ پر سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

اس میچ میں شائقین کرکٹ کی جانب سے بابراعظم کی سپورٹ میں فینز کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور سابق کپتان کے حق میں نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ پشاور زلمی کو ٹورنامنٹ میں پہلی فتح مل گئی

ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے شائقین کی ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ ملتان سلطانز کا لیکن نعرے صرف بابراعظم کے شاندار!۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں