1

چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

 لاہور:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے 178 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں۔ عرفان نیازی کی جگہ عماد وسیم، محمد رضوان کی جگہ فخر زمان اور ابرار احمد کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بینچ پر بیٹھنے والے محمد عامر اور زمان خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں 27 اپریل کو شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر، زمان خان

نیوزی لینڈ:ٹام بلنڈیل (وکٹ کیپر)، ٹم رابنسن، ڈین فاکس کرافٹ، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، مائیکل بریسویل (کپتان)، جوش کلارکسن، ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، ولیم او رورک





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں