1

ڈیرہ مراد جمالی؛ ٹرین کی زد میں آکر میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق

نصیر آباد:بلوچستان میں میاں بیوی اور بیٹی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے مقام پر ٹرین کی زد میں آکر تین افراد (میاں بیوی اوربچی) جاں بحق ہو گئے۔ افسوس ناک واقعہ پھاٹک کراس کرتے وقت پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی اور ان کی 2 سالہ بچی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے پھاٹک کراس کررہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔ تینوں لاشوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں