1

کراچی ائیرپورٹ سے 50ہزار سعودی ریال اسمگلنگ کی کوشش ناکام

مسافر نے سعودی ریال اپنے بیگ میں چھپائے ہوئے تھے۔

مسافر نے سعودی ریال اپنے بیگ میں چھپائے ہوئے تھے۔

  کراچی:پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ انفورسمنٹ نے جناح انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز محمد فیصل نے بتایا کہ ڈپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے شک کی بناء دبئی جانے والے مسافر کے سامان کی جانچ پڑتال کی تو مسافر کے سامان سے 50ہزار سعودی ریال برآمد کیا گیا۔

محمد فیصل نے بتایا کہ اسد احمد نامی مسافر پرواز ای اے603 سے دبئی جارہا تھا۔ مسافر نے سعودی ریال اپنے بیگ میں چھپائے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو 5ہزار ڈالر یا اسکے مساوی غیرملکی کرنسی لیجانے کی اجازت ہے لیکن مسافر نے مقررہ حد سے دوگنا زائد 37لاکھ پاکستانی روپے مالیت کے سعودی ریال ہمراہ لیجانے کی کوشش کررہا تھا۔

حکام نے کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے برآمدہ کرنسی ضبط کرلی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں