1

کرپشن کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد

فواد چوہدری نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی، نیب پراسیکیوٹر

فواد چوہدری نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی، نیب پراسیکیوٹر

 اسلام آباد:احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کے کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت میں جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی۔

فواد کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ جس زمین کی بات ہورہی ہے وہ میں نے خریدی تھی، لیکن مجھے نیب نے انکوائری میں کبھی نہیں بلایا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں