1

کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد

(فوٹو : ایف آئی اے)

(فوٹو : ایف آئی اے)

ایف آئی اے نے کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن سے حوالہ و ہنڈی میں ملوثدو ملزمان کو گرفتار کرکے 7 ہزار امریکی ڈالر اور 22 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کی جانب سے ڈائریکٹر بلوچستان زون عمران محمود کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، چھاپہ مار کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں شکراللہ اور احمد حسین شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ہزارہ ٹاون کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزمان سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، ملزمان سے مجموعی طور پر 7000 امریکی ڈالر اور 22 لاکھ 37 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے حوالہ و ہنڈی میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور چیک بکس بھی برآمد ہوئیں اور ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں