4

کورونا وائرس کے خلاف نئی ویکسین کی آزمائش

کیمبرج:سائنس دانوں نے ایک نئی ویکسین ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو کورونا وائرس کی وسیع اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج اور آکسفورڈ اور کیلیفورنیا اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے درمیان ہونے والی مشترکہ تحقیق میں بنائی گئی یہ ویکسین (جو اب تک صرف چوہوں پر آزمائی گئی ہے) ویکسین کے شعبے میں ہونے پیشرفت کا اشارہ کرتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے گریجویٹ محقق اور رپورٹ کے سربراہ مصنف روری ہلز کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ سائنس دانوں کے عالمی وباء کے پھیلنے سے قبل ویکسین بننے کے مقصد کی جانب ایک قدم ہے۔

آزمائشی انجیکشن مختلف کورونا وائرسز کے متعدد پروٹینز کو نینو پارٹیکلز (انسانی بال سے تقریباً ایک لاکھ گُنا چھوٹے) کے ساتھ جوڑ کر کام کرتا ہے جو بعد میں خطرے سے نمٹنے کے لیے مدافعتی نظام کو بہتر کر سکتا ہے۔

یہ ویکسین مدافعتی نظام کی تربیت کرتی ہیں تاکہ یہ مختلف کورونا وائرسز کے پروٹینز کی نشان دہی کر سکے جس کا مطلب ہے کہ یہ ویکسین نئے ویئرنٹ کے خلاف حفاظت کر سکتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں