1

کوٹلی میں افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر ہوگئی

متاثرہ افراد میں میزبان کے علاوہ مہمان بھی شامل ہیں—فائل: فوٹو/ ایکسپریس نیوز

متاثرہ افراد میں میزبان کے علاوہ مہمان بھی شامل ہیں—فائل: فوٹو/ ایکسپریس نیوز

کوٹلی:آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی کے علاقے تتہ پانی میں افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تتہ پانی میں شربت پینے سے 20 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔

متاثرہ افراد کو تتہ پانی کے قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افطاری پارٹی تتہ پانی کے نواحی علاقے لہڑی میں تھی اور متاثرہ افراد میں میزبان کے اہل خانہ کے علاوہ مہمان بھی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں