10

یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے، خوشحال خان

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار خوشحال خان نے کہا ہے کہ یکطرفہ محبت بہت خوبصورت ہے اور یہ زندگی میں سکون لاتی ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یکطرفہ محبت انسان کو مضبوط بنا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی محبت میں انسان کے پاس یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں اپنی رائے خود بنا سکتا ہے۔

خوشحال خان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ محبت میں انسان کو ردعمل کی پریشانی نہیں ہوتی اور جو کچھ ہوتا ہے وہ اس کے دماغ میں ہی رہتا ہے۔

اداکار نے اپنی شادی اور پسند کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسا ان کی قسمت میں ہوگا ویسا ہی ہوجائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں