1

منوج باجپائی کی فلموں کی کامیابی کیلئے باکس آفس بزنس کے مائنڈسیٹ پر شدید تنقید

 ممبئی:بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار منوج باجپائی نے فلموں کی کامیابی کیلئے باکس آفس بزنس کے مائنڈسیٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے باکس آفس میں بزنس نمبروں کے خلاف رہے ہیں اور اس مائنڈ سیٹ نے ملک میں فلمسازی کو برباد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے معیار کو نظر انداز کرکے صرف اس کے کامیاب بزنس کے اعداد و شمار لوگوں کے دکھا دیئے جاتے ہیں۔

منوج باجپائی کا مزید کہنا تھا کہ اب ناظرین بھی باکس آفس کے نمبروں کے پیچھے چل رہے ہیں، جو فلم زیادہ کمائی کرلے اسے اچھی فلم قرار دے دیا جاتا ہے اور جس کے نمبر کم رہ جائیں اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا۔

تین مرتبہ کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ باکس آفس مائنڈ سیٹ نے سینما کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا ہے اور اب انڈسٹری میں تخلیقیت ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ منوج باجپائی کی نئی فلم ’جورام‘ رنبیر کپور کی ’انیمل‘ کے ایک ہفتے بعد ریلیز ہوئی اور ’انیمل‘ نے باکس آفس پر 800 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں