1

سعودی حکام کی ملک گیرکارروائی؛ 17 ہزارغیرقانونی تارکین گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں حکام نے 7 روز کے دوران مختلف علاقوں سے رہائشی، لیبر قوانین اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 16 ہزار 899 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں 14 سے 20 دسمبر کے دوران عمل میں لائی گئیں اور مملکت بھر میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف یونٹس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیے گئے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ریزیڈنسی سسٹم،  بارڈر سیکیورٹی رولز اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی  کرنے والے بالترتیب 11,033، 3,493 اور 2,373 کو حراست میں لیا گیا۔

علاوہ ازیں مزید 769 غیر قانونی تارکین کو سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جن میں 39 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپیا اور 3 فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے۔

حکام کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر 52,369 افراد کو ضابطوں کی خلاف ورزی کے طریقہ کار کا سامنا ہے، جن میں سے 46,431 مرد اور 5,938 خواتین ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں