1

کراچی میں آئندہ تین روز موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان

  کراچی:آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنک سے سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آج بھی بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے زیراثر ہے، ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر (14 ناٹیکل مائیل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

دن بھر خنک ہوائیں چلنے اور رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہیں۔

کراچی میں آج صبح کم سے کم پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند بھی چھائی رہی، حد نگاہ کم ہوکر 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں