1

ایمن سلیم کا ولیمہ بھی ہوگیا؟ ساڑھی میں تصاویر منظرِ عام پر

ایمن سلیم نے حال ہی میں کامران ملک سے نکاح کیا : فوٹو : انسٹاگرام

ایمن سلیم نے حال ہی میں کامران ملک سے نکاح کیا : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کے نکاح کے بعد اب ساڑھی میں اُن کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس نے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔

سال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔

ایمن سلیم اپنے نکاح کے دن عروسی لباس میں حسین لگ رہی تھیں، اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

اداکارہ نے اپنے نکاح کے یادگار لمحات کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے آبدیدہ نظر آئیں۔

ایمن سلیم اور کامران ملک نے ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار اور انگوٹھی بھی پہنائی جبکہ نکاح کی خوشی کا جشن منانے کے لیے کیک بھی کاٹا۔

ایمن سلیم نے جہاں انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی ویڈیو پوسٹ کی تو وہیں اسٹوری میں اپنی تصویر اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جن میں اداکارہ سلور رنگ کی دلکش ساڑھی میں ملبوس ہیں۔

مختصر ویڈیو میں ایمن سلیم دو خواتین کے ہمراہ مِرر سیلفی لے رہی ہیں جبکہ ویڈیو کے فریم میں “A & K” لکھا ہوا ہے یعنی ایمن اور کامران۔

ay3

اس کے علاوہ ایمن سلیم نے سلور ساڑھی میں ہی اپنی دیگر دو تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں جن میں وہ کسی میرج ہال میں موجود ہیں۔

ay1

ay2

دوسری جانب ایمن سلیم نے واضح نہیں کیا کہ یہ اُن کے اور کامران ملک کے ولیمے کی تصاویر ہیں یا کسی دوسری تقریب کی۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم کو ڈراما سیریل ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے کافی شہرت ملی تھی، اس کے بعد اُنہوں نے ڈراما ‘پرستان’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں