1

پرال کی ایف بی آر کیساتھ ڈیٹا شیئرنگ کے لیے گائیڈ لائن جاری

سپلائی چین آپریٹرزکیلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے آئی ٹی سسٹمزکو سیل انوائسز اورپرچیز انوائسزکیلیے اپ ڈیٹ کریں، گائیڈ لائنز۔ فوٹو: فائل

سپلائی چین آپریٹرزکیلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے آئی ٹی سسٹمزکو سیل انوائسز اورپرچیز انوائسزکیلیے اپ ڈیٹ کریں، گائیڈ لائنز۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:پرال کی ایف بی آر کیساتھ ڈیٹا شیئرنگ کے لیے گائیڈ لائن جاری کردی گئیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذیلی ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال) نے سپلائی چین آپریٹرز کیلیے اے پی آئی کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کیلیے تکنیکی معاونت پر مشتمل گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ نے ڈیجیٹل انوائسنگ کے حوالے سے ٹیکنیکل تفصیلات پر مبنی گائیڈ لائن متعارف کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ودہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی کیلیے سویپ سسٹم تیار

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سپلائی چین آپریٹرز کیلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے آئی ٹی سسٹمزکو سیل انوائسز اور پرچیز انوائسز کیلیے اپ ڈیٹ کریں اور آئی ٹی سسٹم ماڈیول میں یہ فنکشن ہونا چاہیئے کہ جب سسٹم میں سیل انوائسز کی تفصیلات انٹر کی جائیں تو سپلائی چین آپریٹر انوائس کی قسم کا انتخاب کرسکے جسے مجاز اے پی آئی کے ذریعے تب شیئر کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں