1

آرمی میڈیکل کالج کانووکیشن ، جنرل ساحر شمشاد نے اسناد تقسیم کیں

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کامیاب طلبا اور والدین کو مبارکباد دی:فوٹو:سوشل میڈیا

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کامیاب طلبا اور والدین کو مبارکباد دی:فوٹو:سوشل میڈیا

 راولپنڈی:آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں تقسیم اسناد کی تقریب میں جنرل ساحر شمشاد نے اسناد اور میڈل تقسیم کیے۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی  کے41 ویں کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھی۔ انہوں نے  گریجویٹس میں اسناد اورنمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا میں  میڈلز تقسیم کیے۔

ڈاکٹر قرت العین نے ایم بی بی ایس کورس میں بہترین اسٹوڈنٹ کا صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ڈاکٹر طیبہ ظفر نے بی ڈی ایس کا صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔کیپٹن تیمور خالد کو بہترین ملٹری کیڈٹ کا  چیف آف آرمی اسٹاف گولڈ میڈل دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کامیاب طلبا اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلبا نے ہمیشہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں