1

’دھوم4‘ کیلئے شاہ رخ خان سے رابطہ نہیں کیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکشن تھرلر سیریز ’دھوم‘ کی نئی فلم کیلئے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

انڈسٹری میں گزشتہ روز یہ خبر گرم ہوئی کہ یش راج فلمز نے ’دھوم4‘ کیلئے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے اور نئی فلم میں ان کے ساتھ تیلگو سپر اسٹار رام چرن بھی ہوں گے۔

اب بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہےکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اس حوالے سے اداکار سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

دھوم فرنچائز یش راج فلمز کی بلاک بسٹر سیریز ہے جس کا آغاز 2004 سے ہوا تھا جس میں جان ابراہام اور ابھیشیک بچن نے کردار ادا کیا۔

’دھوم2‘ میں ہریتھک روشن اور ابھیشیک بچن جبکہ ’دھوم3‘ میں عامر خان اور کترینہ کیف ایکشن میں نظر آئی تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں