1

پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آور صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا۔ صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور امیدوار وزیراعظم پیش کیا جسے سی ای سی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر اور سی ای سی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے مجھے وزیراعظم کےعہدے کیلیے نامزد کیا ہے، وہ یہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں، عوام اور پارٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو انتخابات پتھر پر لکیر ہیں، نون اور تحریک انصاف اشرافیہ کی جماعتیں ہیں، میں غریب عوام کی نمائندگی کرتا ہوں۔ آئیں لاہور میں میرا مقابلہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی تقسیم اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے، نون اور تحریک انصاف دونوں کو قانونی مشکلات کا سامنا ہے ایسا نہیں ہو سکتا کہ عدالت ایک کو اہل اور دوسرے کو نا اہل کرے۔ مولانا فضل الرحمن کا الیکشن آگے کرنے کا اپنا موقف ہے ہمیں جسٹس فائز عیسیٰ کے ریماکس یاد ہیں کہ الیکشن آٹھ فروری کو ہونے ہیں جو پھتر پر لیکر ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے ہم سیاستدانوں کو جمہوریت اور آئین کے مطابق ڈھلنا ہو گا پھر اداروں سے جمہوریت اور آئین پر عملدرآمد کی توقع کرنی چاہئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں