5

4 دن قبل دفن کیا گیا آدمی زندہ باہر نکال لیا گیا؛ ملزم گرفتار

پولیس نے بزرگ خاتون کو قتل اور بزرگ شخص کو زندہ دفنانے کے الزام میں 18 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا

پولیس نے بزرگ خاتون کو قتل اور بزرگ شخص کو زندہ دفنانے کے الزام میں 18 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا

مشرقی یورپ کے ملک مالدووا میں 4 دن قبل زندہ دفن کیے گئے شخص کو اس کی چیخیں سُن کر قبر سے باہر نکال کر بچا لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدووا کی پولیس ایک 74 سالہ خاتون کی موت کی تحقیقات کر رہی تھی جن کی لاش ان کے ایک رشتے دار کے گھر سے ملی تھی۔ تفتیش کے دوران جرم کی ایک اور ہولناک داستان سامنے آگئی۔

خاتون کی موت کی جگہ تلاشی کے دوران کسی کے چیخنے کی آوازیں آئیں جس پر پولیس نے اس جگہ کی کھدائی کی تو منوں مٹی تلے ایک قبر نما تہہ خانہ ملا جس میں 62 سالہ شخص نیم مردہ حالت میں موجود تھا۔

مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ایک نوجوان سے شراب پیتے ہوئے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے مجھے چاقو مار کر زخمی کیا اور گڑھے میں ڈال کر تختہ رکھا اور منوں مٹی ڈال دی۔

پولیس نے گھر سے 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا جس نے تفتیش کاروں کو سوالات کے مبہم اور متضاد جوابات دیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی نوجوان نے بزرگ خاتون کو بھی اتوار کی رات یا پیر کی صبح قتل کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں