6

انکا مقصد ہمیں توڑنا ہے، لیکن ہم کھڑی رہیں گے، صنم جاوید

سیل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ناں ہی ملاقات کروائی جاتی ہے، سحر اور افطار کا سامان گھر سے لانے کی اجازت بھی نہیں،صنم

سیل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ناں ہی ملاقات کروائی جاتی ہے، سحر اور افطار کا سامان گھر سے لانے کی اجازت بھی نہیں،صنم

 لاہور: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد ہمیں توڑنا ہے، لیکن ہم کھڑی رہیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تو عالیہ حمزہ اور صنم جاوید خان کو پیش کیا گیا۔ دونوں خواتین کو سرگودھا جیل سے سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ جیل میں علیحدہ علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے، سحر اور افطار میں انتہائی غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے، سیل میں مچھروں اور مکھیوں کی بھرمار ہے،بدبو اور تعفن ہے،  ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی آپ کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، 9 مئی کو میں لاہور میں تھی تو میانوالی کیسے پہنچ گئی۔

صنم جاوید خان کا کہنا تھا کہ سیل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ناں ہی ملاقات کروائی جاتی ہے، سحر اور افطار کا سامان گھر سے لانے کی اجازت بھی نہیں ہے، انکا مقصد ہمیں توڑنا ہے، لیکن ہم حق پر پیں اور کھڑی رہیں گے، جس موبائل کے لیے 14 دن کا ریمانڈ دیا گیا وہ 10 مئی سے انکے پاس ہے، مجھ پر جو مضحکہ خیز مقدمات بنائے گئے ہیں انہیں گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے، یہ سب مریم نواز کی ایماء پر کیا جا رہا ہے، نظام انصاف کے ساتھ اس سے زیادہ اور سنگین مذاق کیا ہوسکتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں